:تازہ ترین خبریں

عمرے کے بعد راکھی ساونت کا مکہ مکرمہ میں منفرد اقدام، جائے نمازیں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچیں، جہاں سے ان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

عمرہ ادا کرنے کے بعد راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں ایک ایسا عمل بھی کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ کو بڑی تعداد میں جائے نمازیں خریدتے اور لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی ساونت بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور عمرے کی ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

راکھی ساونت کے مطابق وہ 100 سے زائد جائے نمازیں خرید کر لوگوں میں بانٹ رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر نیپال میں آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا بھی ذکر کیا اور متاثرین کے لیے دعا کرنے کی بات کی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راکھی ساونت کے اس اقدام پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کے عمل کو سراہا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی ہوں، اس سے قبل بھی وہ عمرہ ادا کرچکی ہیں اور اس حوالے سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔