:تازہ ترین خبریں

پاکستان اور امریکا کے درمیان مالی سال 2025-26 کے دوران تجارت میں پاکستان کو نمایاں سرپلس حاصل ہوا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان نے امریکا کو مجموعی طور پر 5 ارب 91 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں، جبکہ اسی مدت میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات کا حجم 3 ارب 32 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان برآمدات اور درآمدات کے فرق کے باعث پاکستان کو 2 ارب 59 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران امریکا کے لیے پاکستان کی مجموعی برآمدات 29 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اسی عرصے میں امریکا سے پاکستان کی مجموعی درآمدات 12 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پانچ سالہ عرصے میں امریکا کے ساتھ پاکستان کا مجموعی تجارتی سرپلس 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن میں پاکستان کے حق میں نمایاں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔